ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل گرو سدھیندرا ڈگری کالج میں طالبات کے لئے خود حفاظتی ورکشاپ کا انعقاد

بھٹکل گرو سدھیندرا ڈگری کالج میں طالبات کے لئے خود حفاظتی ورکشاپ کا انعقاد

Fri, 28 Dec 2018 21:10:21    S.O. News Service

بھٹکل :28؍ڈسمبر (ایس او نیوز)   شری گرو سدھیندرا ڈگری کالج بھٹکل میں ’رشمی ‘شعبہ خواتین کی جانب سے ’’مضبوط عورت، مستحکم بھارت2018‘‘ تھیم کے تحت طالبات کے لئے خود حفاظتی تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر شعبہ کی ناظم پلوی نایک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراٹے جیسے فن کا سیکھ کر خود کی حفاظت کرتےہوئے ایک مضبوط خاتون کی طرح زندگی جئیں۔ ناگ شری نائک نے طالبات کو ایسے موقعوں سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔ ایس جی ایس خواتین مرکز کی عہدیداران ، سریش، ناگپا، ایشور، موہن ، چندرونائک اور طالبات حاضر تھیں۔ لکچرر وندنا ڈیسوزا نے استقبال کیا تو لکچرر اونتی بڈال نے شکریہ اداکیا۔


Share: